پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل ”فاذ“ کا کامیاب تجربہ،صدرمملکت ،وزیراعظم،فیلڈمارشل اور سروسزچیفس کی مبارکباد
پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل ”فاذ“ کا کامیاب تجربہ،صدرمملکت ،وزیراعظم،فیلڈمارشل اور سروسزچیفس کی مبارکباد

مزید خبریں
راولپنڈی۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل ”فاذ“ کا کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کیا ہے جو طویل فاصلے پر دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے پر دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
”فائز“ پاکستان ایئر فورس کی آپریشنل لچک اور صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا جس سے ملک کے مجموعی دفاعی نظام کو مزید تقویت ملے گی۔ یہ کامیاب فلائٹ ٹیسٹ پاکستان کی دفاعی صنعت کی تکنیکی پختگی، جدت طرازی اور خود انحصاری کا واضح ثبوت ہے۔
مسلح افواج کے سینئر افسران کے علاوہ نامور سائنسدانوں اور انجینئرز جنہوں نے اس جدید ترین ہتھیاروں کے نظام کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کیا، نے میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم ، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز اور سروسز چیفس نے اس شاندار کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی ہے۔







