اوگرا نے بدھ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اوگرا نے بدھ کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے بنیاد پر کل (بدھ) کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔منگل کواوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روہے 68 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے ہوگئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

مزید خبریں