اطالوی سمندری حدود میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے45 ہلاک

روم ۔ 14 مارچ (اے پی پی) بحیرہ روم میں سپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، 21 کو زندہ بچا لیا گیا۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق بحیرہ روم کے اندر اطالوی سمندری حدود میں سپین جانے کی کوشش کرنے والی تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس میں 66 افراد سوار تھے۔ حادثہ میں کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک ہو گئے، 21 کو زندہ بچا لیا گیا۔ تارکین مراکش کے راستے سپین جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال بحیرہ روم میں 2300 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔