اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے بدھ کو ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2016ءکا انعقاد کیا جس میں اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستانی جامعات کے 64 بہترین اساتذہ کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اساتذہ کی اعلٰی کارکرگی کو تسلیم کرتے ہوئے ہر یونیورسٹی ٹیچر کو سرٹیفکیٹ اور ایک لاکھ روپے کے انعامات دیئے …
اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے زیر اہتمام بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2016ءکا انعقاد ، پاکستانی جامعات کے 64 بہترین اساتذہ کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) نے بدھ کو ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں بیسٹ یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ 2016ءکا انعقاد کیا جس میں اساتذہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستانی جامعات کے 64 بہترین اساتذہ کو انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ اساتذہ کی اعلٰی کارکرگی کو تسلیم کرتے ہوئے ہر یونیورسٹی ٹیچر کو سرٹیفکیٹ اور ایک لاکھ روپے کے انعامات دیئے گئے۔ وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمان تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرمختار احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارشد علی، ڈائریکٹر جنرل اکیڈیمکس رضا چوہان اور فیکلٹی اراکین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا کہ کسی بھی ملک کی مجموعی ترقی کا دارومدار انسانی فلاح اور ترقی پر منحصر ہوتا ہے جبکہ انسانی ترقی کویقینی بنانے میں اساتذہ کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے موجودہ مالی سال مےں اعلٰی تعلیمی شعبے کی فنڈنگ 107ارب روپے تک بڑھا دی ہے ۔ انہوں نے ایچ ای سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایچ ای سی حکومت کی توقعات پر پورا اترا ہے اور ملک میں اعلٰی تعلیم اور تحقیقی کلچر کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔








