افغانستان ، ایک ہی خاندان کے پانچ افرا د اپنے گھر میں قتل

افغانستان کے صوبہ لوگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کر دیا۔

کابل۔27اپریل (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ لوگر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو قتل کر دیا۔ شنہوا کے مطابق صوبائی حکومت کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے پیر کی صبح صوبائی دارالحکومت پل عالم کے نواحی علاقے میں ایک گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور گھر کے سربراہ، ان کی اہلیہ،2 بیٹوں اورایک کی دلہن کو قتل کر دیا۔