افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 10فوجی اہلکارہلاک

کابل ۔ 7 اگست (اے پی پی) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 10فوجی اہلکارہلاک ہوگئے ،ننگرہارمیں فضائی کارروائی کے دوران داعش کے چھ جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے، لغمان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں افغان مقامی پولیس کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روزملک کے مختلف …

کابل ۔ 7 اگست (اے پی پی) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 10فوجی اہلکارہلاک ہوگئے ،ننگرہارمیں فضائی کارروائی کے دوران داعش کے چھ جنگجووں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے، لغمان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں افغان مقامی پولیس کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روزملک کے مختلف حصوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں 10سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔یہ کارروائیاں ہلمند، خوست، ننگرہار، غزنی،کنڑ، لوگر، ارزگان، اورفرح کے صوبوں میں کی گئیں

Leave a Reply