اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) دفاعی تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر لیفٹیننٹ جنرل (ر) رضا محمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سر زمین پر دہشتگردوں کو ختم کرے یا انہیں پاکستان کے حوالے کرے اس میں دونوں ملکوں کی بھلائی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گزشتہ ر وز مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انھوں …
افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے خاتمے میں دونوں ملکوں کی بھلائی ہے، دفاعی تجزیہ کار
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) دفاعی تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر لیفٹیننٹ جنرل (ر) رضا محمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سر زمین پر دہشتگردوں کو ختم کرے یا انہیں پاکستان کے حوالے کرے اس میں دونوں ملکوں کی بھلائی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گزشتہ ر وز مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حملے میں پاکستان کی نسبت افغانستان کو زیادہ نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ای سی او اور پی ایس کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد اس طرح کا حملہ کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور وہ افغان سر زمین استعمال کرتے ہوئے شدت پسندوں کو پیسے دے رہا ہے۔







