اس بات کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ ملک پاکستان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہا ہے،افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نتیجے میں پاکستانی سفارتی عملے کی بحفاظت بازیابی پر خوشی ہوئی،دفتر خارجہ اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس بات کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ …
افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نتیجے میں پاکستانی سفارتی عملے کی بحفاظت بازیابی پر خوشی ہوئی،دفتر خارجہ

مزید خبریں
اس بات کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ ملک پاکستان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہا ہے،افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نتیجے میں پاکستانی سفارتی عملے کی بحفاظت بازیابی پر خوشی ہوئی،دفتر خارجہ
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس بات کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ ہمارا مشرقی ہمسایہ ملک کے ریاستی عناصرپاکستان میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی مالی معاونت اورپاکستان کیخلاف اپنی اور دیگر ملکوں کی سرزمین کو استعمال کررہے ہیں۔افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے نتیجے میں پاکستانی سفارتی عملے کی بحفاظت بازیابی پر خوشی ہوئی،پاکستان پر الزام ترشیاں انسداد دہشت گردی کی غرض سے کوششوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پے پناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کواقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے۔یہ باتیں دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔ترجمان نے مدرسوں میں زیر تعیلم طلباءکو افغانستان میں تخریب کاری کیلئے استعمال کرنے کے حوالے سے افغان حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا افغانستان کو تعلیمی شعبے میں تعاون کی فراہمی میں نمایاں کردار ہے،تقریباب 50 ہزار افغان طلبا و طالبات نے پاکستان کے تعلیمی اداروں سے اعلی تعلیم حاصل کی ہے جو اب اپنے ملک میں ملازمتیں کررہے ہیں جبکہ تین ہزار سے زائد افغان طلباءنے پاکستانی سکالرشپس سے یہاں تعلیم مکمل کی اور حکومت پاکستان نے مزید تین ہزار افغان طلباءکو پاکستان کے تعلیمی اداروں میں سکالرشپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے افغانستان اور امریکا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان نے عالمی سچح پر دہشت گردی کی روک تھام کیلئے بھر پور تعاون کیا ہے ،دہشت گردی کیخلاف آپریشنز میں ہمارے ہزاروں جوان شہید اور شہری ہوئے اور ملک کو اربوں ڈالر اقتصادی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ شدت پسندی اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے آپریشنز ضرب عضب،رد الفساد اور خیبر کامیابی سے جاری ہیں۔








