اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران بحفاظت بازیاب کئے گئے دو پاکستانی سفارتکار جمعرات کو اسلام آباد پہنچ گئے۔جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے دو سفارتکاروں کو کچھ عرصہ قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان سیکورٹی فروسز نے بدھ کوآپریشن کے دوران دونوں سفارتکاروں کو بحفاظت بازیاب کیا تھا۔افغانستان کے صدر …
افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بازیاب ہونے والے دو پاکستانی سفارتکار اسلام آباد پہنچ گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران بحفاظت بازیاب کئے گئے دو پاکستانی سفارتکار جمعرات کو اسلام آباد پہنچ گئے۔جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے دو سفارتکاروں کو کچھ عرصہ قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان سیکورٹی فروسز نے بدھ کوآپریشن کے دوران دونوں سفارتکاروں کو بحفاظت بازیاب کیا تھا۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کابل میں پاکستان کے ناظم الامور کو ذاتی طور پر فون کیا اور اور بتایا کہ افغان سیکورٹی فورسز نے آپریشن کر کے سفارتکاروں کو بازیاب کرایا ہے۔بدھ کو افغان وزارت خارجہ امور نے دونوں سفارتکاروں کو کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے حوالے کیا تھا۔دونوں سفارتکاروں اور انکے اہلخانہ نے بحفاظت بازیابی کیلئے کوششوں پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے رہائی کیلئے مسلسل کاوشیں کرنے پر افغان حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔








