افغان طالبان کی کھلی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے، وفاقی وزیرداخلہ

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان رجیم کی جانب سےشہری آبادی کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا، افغان طالبان کی کھلی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان طالبان نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے افغان طالبان رجیم کی جانب سےشہری آبادی کو نشانہ بنانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کیا، افغان طالبان کی کھلی جارحیت پر پاکستان کی مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افغان طالبان نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی۔

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت ہے۔پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔قوم مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افغان طالبان نے حملہ کرکے بھیانک غلطی کی۔ سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ ہم اپنی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔