استنبول۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ او آئی سی ممالک کے مابین علاقائی رابطوں کے فروغ کیلئے غیر متزلزل عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینی رابطے اب محض انتخاب نہیں بلکہ ناگزیر ضرورت ہیں، اقتصادی اور ڈیجیٹل رابطہ خوشحالی اور استحکام کا بنیادی محرک ہے۔وہ او آئی سی ٹرانسپورٹ وزراء کانفرنس سے اہم خطاب کررہے تھے۔ وفاقی وزیر عبد العلیم خان …
اقتصادی اور ڈیجیٹل رابطہ خوشحالی اور استحکام کا بنیادی محرک ہے، عبدالعلیم خان

مزید خبریں
استنبول۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ او آئی سی ممالک کے مابین علاقائی رابطوں کے فروغ کیلئے غیر متزلزل عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینی رابطے اب محض انتخاب نہیں بلکہ ناگزیر ضرورت ہیں، اقتصادی اور ڈیجیٹل رابطہ خوشحالی اور استحکام کا بنیادی محرک ہے۔وہ او آئی سی ٹرانسپورٹ وزراء کانفرنس سے اہم خطاب کررہے تھے۔
وفاقی وزیر عبد العلیم خان نے ترکیہ کی مثالی ترقی اور صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی اور وسطی ایشیا کے سنگم پر علاقائی تجارت کا قدرتی” گیٹ وے” ہے، سی پیک ٹو کے تحت او آئی سی ممالک کے لئے سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،وسط ایشیاء کا پاکستانی بندرگاہوں سے منسلک ہونا ٹریڈ اور ٹرانزٹ میں اضافے کا باعث ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ وسطی ایشیائی ریاستوں کو گرم پانیوں تک مختصر ترین بحری راستہ فراہم کرتا ہے، پاکستان،چین،کرغزستان اور قازقستان کا چہار ملکی اشتراک اہمیت کا حامل ہے،پاکستان او آئی سی ممالک کو گوادر پورٹ کے ذریعے تجارتی سہولیات فراہم کرنے کو تیار ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات نے بین الاقوامی ٹرانزٹ معیارات اور ڈیجیٹل ٹریڈ پلیٹ فارمز پر روشنی ڈالیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں ٹی آئی آر آپریشنز میں گزشتہ سال کے دوران نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ترک وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اورالولو نے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کا پاکستان سے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔








