اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کا سربراہ اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یکم مارچ کو 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔سربراہ اجلاس سے قبل رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ …
اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہو گا،دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کا سربراہ اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔ جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یکم مارچ کو 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔سربراہ اجلاس سے قبل رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ اور سینئر حکام کا اجلاس بھی ہوگا۔ ای سی او سربراہ اجلاس علاقائی تعاون سے متعلق آر سی ڈی کا تسلسل ہے۔کثیر الحکومتی تنظیم اور آر سی ڈی کی بنیاد 1964ءمیں پاکستان، ایران اور ترکی نے رکھی تھی۔ اب ای سی او کے رکن ملکوں کی تعداد دس تک پہنچ چکی ہے۔








