اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی بجٹ تخمینہ جات کے بارے میں تجویز کو کابینہ کی منظوری کے لئے بھجوا دیا

اسلام آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کی بجٹ تخمینہ جات کے بارے میں تجویز کو کابینہ کی منظوری کے لئے بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں این ٹی سی بجٹ کی منظوری این ٹی سی بورڈ سے لی جا سکتی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو یہاں وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں …

اسلام آباد۔ 12 دسمبر (اے پی پی )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کی بجٹ تخمینہ جات کے بارے میں تجویز کو کابینہ کی منظوری کے لئے بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں این ٹی سی بجٹ کی منظوری این ٹی سی بورڈ سے لی جا سکتی ہے۔ ای سی سی کا اجلاس بدھ کو یہاں وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن (این ٹی سی) کے بجٹ تخمینہ جات کے حوالہ سے اس کی تجویز پر غور کیا اور اسے منظوری کے لئے کابینہ میں پیش کرنے کے لئے کہا۔ ای سی سی نے یہ ہدایت کی کہ مستقبل میں این ٹی سی بجٹ پر این ٹی سی بورڈ میں غور اور اسے منظور کیا جا سکتا ہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ اس سلسلہ میں ضروری اجازت دی جائے تاکہ مستقبل میں این ٹی سی بورڈ خود بجٹ پر غور کر سکے اور اس کی منظوری دے سکے۔ وزارت صنعت نے اجلاس میں ملک میں کھاد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کھاد کی درآمدی شپمنٹس کراچی پہنچ گئی ہیں اور ملک بھر میں اس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت صنعت کو درآمدی یوریا کی آف لوڈنگ اور بروقت منڈیوں تک پہنچانے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید خبریں