اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور نیویارک میں قونصلیٹ جنرل کے زیرا ہتمام یوم دفاع و یکجہتی کشمیر کی تقریب، ملکی دفاع کیلئے بہادر افواج کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

نیویارک۔ 7 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور نیویارک میں قونصلیٹ جنرل کے زیرا ہتمام یوم دفاع و یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انقاد ہوا جس میں ملکی دفاع کیلئے بہادر افواج کی جانب سے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقبوضہ جموںوکشمیر میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری کرفیو اور بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والے …

نیویارک۔ 7 ستمبر (اے پی پی)اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن اور نیویارک میں قونصلیٹ جنرل کے زیرا ہتمام یوم دفاع و یکجہتی کشمیر کی تقریب کا انقاد ہوا جس میں ملکی دفاع کیلئے بہادر افواج کی جانب سے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مقبوضہ جموںوکشمیر میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری کرفیو اور بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والے معصوم ومظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ نیویارک سے موصولہ پیغام کے مطابق پاکستانی مشن میں تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جبکہ قونصل جنرل عائشہ علی نے وزیراعظم عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ تقریب میں پاکستانی مشن کے حکام سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ تقریب کا اختتام ملک کی ترقی واستحکام اور مقبوضہ جموں کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کی خصوصی دعا سے ہوا۔