اقوام متحدہ ۔ 14 جون (اے پی پی)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے عمل کو جمہوری اصولوں کے مطابق آگے بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مذاکرات کے شریک چئیر کی جانب سے پیش کردہ دستاویز کے حوالے سے کہی ہے جس میں سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے جمہوریت اورنمائندگی کے …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا بین الحکومتی مذاکرات کی جانب سے پیش کردہ دستاویز کے موقع پر اظہارخیال

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 14 جون (اے پی پی)پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے عمل کو جمہوری اصولوں کے مطابق آگے بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مذاکرات کے شریک چئیر کی جانب سے پیش کردہ دستاویز کے حوالے سے کہی ہے جس میں سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے جمہوریت اورنمائندگی کے اصولوں کو مقدم رکھنے پر زور دیا گیاہے۔سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے بین الحکومتی مذاکرات کئی ماہ جاری رہے ، ڈاکٹرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے عمل کو جمہوریت اورنمائندگی کے اصولوں کے مطابق کرنے کے ضمن میں بھارتی مندوب سید اکبرالدین کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ عالمی ادارے کے اس اہم کونسل میں اصلاحات کے عمل کو جمہوری اورنمائندگی کے بنیادی اصولوں کے مطابق آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔








