اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ”اے پی پی“ کو انٹرویو

اقوام متحدہ ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اوراستحکام کا واحد راستہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز فوجی تسلط کے 70 برس مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کو”اے پی پی“ کو …

اقوام متحدہ ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اوراستحکام کا واحد راستہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز فوجی تسلط کے 70 برس مکمل ہونے کے موقع پر جمعہ کو”اے پی پی“ کو دیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے منصفانہ نصب العین کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر پر بھارتی تسلط کا ہر دن یوم سیاہ ہے اور بھارتی تسلط کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں کی نسلوں پر ظلم وستم کی داستان رقم کررہی ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ 70 برس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

Leave a Reply