اقوام متحدہ ۔6مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر جنگوں، سیاسی عدم استحکام اور قدرتی آفات کے شکار فنکاروں کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارے کی تنظیم برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت (یو نیسکو) کی ڈیفینڈنگ کرییٹووائسز یعنی "تخلیقی قوتوں کا تحفظ" کے عنوان سے ریلیز ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی حالات سےقبل ہی فن کاروں …
اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر جنگوں، سیاسی عدم استحکام اور قدرتی آفات کے شکار فنکاروں کی حفاظت یقینی بنانے پر زور

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔6مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر جنگوں، سیاسی عدم استحکام اور قدرتی آفات کے شکار فنکاروں کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی ادارے کی تنظیم برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت (یو نیسکو) کی ڈیفینڈنگ کرییٹووائسز یعنی "تخلیقی قوتوں کا تحفظ” کے عنوان سے ریلیز ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی حالات سےقبل ہی فن کاروں کو آن لائن اور آف لائن ہراسانی، آمدنی کا ختم ہونا، ان کے خلاف مقدموں، تشدد، سینسر شپ اور خاموش کرانے جیسے مسائل سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2021 کے دوران 39 آرٹسٹ مارے گئے جبکہ 2022 میں فنکاروں کے خلاف 12 ہزار قانون شکن زیادتیاں ریکارڈ کی گئی ہیں،علاوہ ازیں 24 ممالک میں 119 فن کاروں کو قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں۔
رپورٹ میں تمام ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ ہنگامی حالات کے دوران فنکارانہ آزادی کے تحفظ اور فروغ کے لیے موزوں امداد تیار کریں اور تنازعات کے دوران فن کاروں کی حفاظت کے لیے یونیسکو کے حال ہی میں عراق، یوکرین اور یمن میں کیے گئے امدادی تجربے کو آگے بڑھائیں۔








