اقوام متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کا امریکااور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔16جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے بیان میں امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال دوبارہ مکمل جنگ کی طرف جاتی ہے تو اس کی قیمت عام شہریوں کو ادا کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ مکمل اور بڑے پیمانے کی جنگ شہری آبادی کے لیے ناقابل برداشت نتائج لائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی تنازع کے اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ بین الاقوامی امن و سلامتی اور عالمی معیشت پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔








