اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی رپورٹ نے افغان طالبان کا بیانیہ خاک میں ملا دیا ۔اقوامِ متحدہ کی نگرانی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی خطے کیلئے تشویش ہے اور افغانستان سے پاکستان پر حملوں میں اضافہ ہوا۔ افغان حکام کا یہ دعویٰ کہ افغانستان میں کوئی دہشت گرد گروہ موجود نہیں، کسی رکن ملک نے تسلیم نہیں کیا۔ ٹی ٹی پی …
اقوام متحدہ کی رپورٹ نے افغان طالبان کا بیانیہ خاک میں ملا دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):اقوام متحدہ کی رپورٹ نے افغان طالبان کا بیانیہ خاک میں ملا دیا ۔اقوامِ متحدہ کی نگرانی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی خطے کیلئے تشویش ہے اور افغانستان سے پاکستان پر حملوں میں اضافہ ہوا۔
افغان حکام کا یہ دعویٰ کہ افغانستان میں کوئی دہشت گرد گروہ موجود نہیں، کسی رکن ملک نے تسلیم نہیں کیا۔ ٹی ٹی پی کو افغانستان میں زیادہ آزادی اور سہولت ملی، جس کے نتیجے میں پاکستان کے خلاف حملے بڑھے اور کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
سیکورٹی کونسل رپورٹ کے مطابق القاعدہ کو افغانستان میں سرپرستی حاصل رہی اور اس نے بالخصوص ٹی ٹی پی کو تربیت اور مشاورت فراہم کی۔ القاعدہ برصغیر کی قیادت کے کابل میں موجود ہونے کی اطلاعات ہیں اور بیرونی کارروائیوں کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
سیکورٹی کونسل رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی عدالت پر حملہ ایک خطرناک رخ کی نشاندہی کرتا ہے اور اس واقعے میں بارہ شہادتیں ہوئیں۔پاکستانی کارروائی میں ٹی ٹی پی کے نائب امیر دہشت گرد خارجی مزاحم کی ہلاکت دہشت گردوں کیلئے بڑا دھچکا ہے۔
داعش خراسان شمالی افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب فعال ہے اور قابلِ ذکر صلاحیت رکھتی ہے۔ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی / نیٹو ہتھیاروں کے ذخائر نے پاکستان میں ٹی ٹی پی حملوں کی مہلکیت بڑھا دی۔ ٹی ٹی پی نے جدید ہتھیار، رات میں دیکھنے والے آلات اور ڈرون نظام استعمال کیے۔








