اقوام متحدہ کی عالمی برادری سے شامی عوام کی مدد کی اپیل

اقوام متحدہ ۔ 12 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے شامی خانہ جنگی میں ہلاکتوں اور پناہ گزینوں کی تعداد میںاضافے کی وجہ سے بین الاقوامی برادری سے شامی عوامکی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔یہ اپیل ایسے موقع پر کی گئی ہے جب حکومت مخالف فورسز کے آخری گڑھ شمال مغربی شامی صوبے ادلب میں کشیدگی بدستور بڑھی ہوئی ہے۔شامی افواج نے ترکی کی حمایت یافتہ ان فورسز …

اقوام متحدہ ۔ 12 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ نے شامی خانہ جنگی میں ہلاکتوں اور پناہ گزینوں کی تعداد میںاضافے کی وجہ سے بین الاقوامی برادری سے شامی عوامکی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔یہ اپیل ایسے موقع پر کی گئی ہے جب حکومت مخالف فورسز کے آخری گڑھ شمال مغربی شامی صوبے ادلب میں کشیدگی بدستور بڑھی ہوئی ہے۔شامی افواج نے ترکی کی حمایت یافتہ ان فورسز پر حملے شدید کر دیئے ہیں ۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے صحافیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کو ادلب اور اسکے ارد گرد کے علاقوں میں30 لاکھ سے زائد شہریوں کی سلامتی اور تحفظ سے متعلق بدستور شدید تشویش ہے۔دریں اثنا انسانی امور کو ہم آہنگ کرنے کے اقوام متحدہ کے دفتر نے ٹوiٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں ادلب میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ کے خیمے میں مقیم دس سالہ بچی کی زندگی کی عکاسی کی ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ بچی فرش پر بیٹھ کر کاپی پر لکھائی کی مشق کر رہی ہے کیونکہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے اسکول جانے سے قاصر ہے۔