اقوام متحدہ ۔ 5 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماحولیات کے موضوع پر عالمی ادارے کی کانفرنس کے آئندہ دور کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدام کی اپیل کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں 110 سے زائد ممالک کے نمائندوں کے اجلاس سے خطابکے دوران کیا۔ یہ اجلاس نومبر میں اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہونے …
اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس کے آئندہ دور کی کامیابی یقینی بنائی جائے، سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 5 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ماحولیات کے موضوع پر عالمی ادارے کی کانفرنس کے آئندہ دور کی کامیابی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدام کی اپیل کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اقوامِ متحدہ کے صدر دفتر میں 110 سے زائد ممالک کے نمائندوں کے اجلاس سے خطابکے دوران کیا۔ یہ اجلاس نومبر میں اسکاٹ لینڈ میں منعقد ہونے والے کوپ 26 کے اجلاس سے قبل تبادلہ خیال کیلئے منعقد ہوا تھا۔گوتریس نے کہا کہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ اِس سال کاربن ڈائی آکسائیڈ کا ارتکاز نئی بلند سطح تک پہنچ جائے گا۔ اْنہوں نے کہا کہ 2020ء ماحولیاتی اقدام کیلئے مکمل کامیابی یا مکمل ناکامی کا سال ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ اخراج کرنے والا ملک چین ہے جس کے بعد امریکہ کا نمبر ہے جبکہ امریکی مندوب نے اجلاس میں شرکت ہی نہیں کی۔








