اقوام متحدہ کی کانگو میں مستقل مشن کے مینڈیٹ میں9 ماہ کی توسیع

اقوام متحدہ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر کانگو میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن کے مینڈیٹ کو تقریبا9ماہ کے لئے بڑھا کر 20 دسمبر 2019 تک کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔اقوام متحدہ کی قرارداد 2463 کا مقصد فوجی اہلکاروں ، فوجی مبصرین اور سٹاف افسران ، پولیس اہلکاروں اور قائم پولیس یونٹوں کے جوانوں سمیت مشن کی موجودہ تعدادکو …

اقوام متحدہ ۔ 30 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر کانگو میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن کے مینڈیٹ کو تقریبا9ماہ کے لئے بڑھا کر 20 دسمبر 2019 تک کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔اقوام متحدہ کی قرارداد 2463 کا مقصد فوجی اہلکاروں ، فوجی مبصرین اور سٹاف افسران ، پولیس اہلکاروں اور قائم پولیس یونٹوں کے جوانوں سمیت مشن کی موجودہ تعدادکو برقرار رکھنا ہے۔ اس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ مشن کی سٹریٹجک ترجیحات کو ( ایم او این یو ایس سی او ) کے طور پر جانا جائے گا اور اس کا مقصدشہریوں کی حفاظت ، کانگو اور اہم سرکاری اور سیکورٹی اصلاحات کے لئے سرکاری اداروں کی مضبوطی فراہم کرنا ہے۔

Leave a Reply