اسلام آباد، 6 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں نے کہا کہ دنیا کی نصف آبادی اب بھی درکارصحت کی ضروری خدمات اور سہولیات حاصلنہیںکر سکی' ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ہر سال 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن مناتی ہے اور اس سال کی مہم میں "یونیورسل ہیلتھ کوریج" پر توجہ دی جائے گی۔ اقوام …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کا صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد، 6 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں نے کہا کہ دنیا کی نصف آبادی اب بھی درکارصحت کی ضروری خدمات اور سہولیات حاصلنہیںکر سکی’ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ہر سال 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن مناتی ہے اور اس سال کی مہم میں "یونیورسل ہیلتھ کوریج” پر توجہ دی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ صحت کے اس عالمی دن میں یونیورسل ہیلتھکوریج پر توجہ مرکوزکی جائے گی اور بنیادی ہیلتھ کیئراس طرح کی کوریج کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج بدل رہی ہے اور اس کے نتیجہ میںصحت کی خدمات تک مساوی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے عوام کو مالی مشکلات سے بچانے کو یقینی بناناہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشروں اور معیشتوں کی تعمیر اور پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اس کی حیثیت کلیدی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف صحت کی خدمات کو بہتر بنانے بلکہ بہت سے شعبوں میں پالیسیوں اور ان پر عمل درآمد میں بہتری آئے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی عوامل سمیت صحت کے شعبوں میں وسیع ترحکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا اور اس کے لئے ہمیں عوام پرسرمایہ کاریکرنا ہوگی۔ ہمیں انتہائی تربیت یافتہ اور پیشہ ورماہرین کی ضرورت ہے جو اپنے مریضوں کو علم و آگہی دے سکیں۔ ہمیں بااختیار افراد کی ضرورت ہے جنہیں علم ہو کہ کس طرح اپنیصحت اور اپنے خاندانوں کی دیکھ بھال کرنی ہے اور ہمیں ایسے معاشروںکی تشکیل کی ضرورت ہے جس کی ہیلتھ کیئرتک جب اور جہاں چاہے صحت کی دیکھ بھال تک رسائی حاصل ہو۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں ذہنی صحت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، جسے ہم اکثر فراموش کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لئے پرائمری ہیلتھ کئیر اور یونیورسل ہیلتھ کوریج کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ گزشتہ سال کے پرائمری ہیلتھ کیئرکے بارے میں آستانہ اعلامیہ نے عوام کے لئے درکار سرمایہ کاری کودنیا کی ترجیح بنانے کی راہ ہموار کر دی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وعدوں پر عمل کا وقت ہے۔صحت کوانسانی حق قرار دیتے ہوئے انتونیو گوتریز نے کہا کہ سیاسی عزم اور شراکت داری اسے جلا دینے میں اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیں ہم دنیا کو بتائیں کہ ہم دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کی کوریج کے خلاء کو پرکرنے اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تیار ہیں۔








