اقوام متحدہ ۔ 28 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے نیویارک میں عالمی ادارہ کے ہیڈکوارٹر میں بریفنگ کے دوران ایک …
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کا وزیر اعظم عمران خان کے گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 28 فروری (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے گرفتار بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے نیویارک میں عالمی ادارہ کے ہیڈکوارٹر میں بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے گرفتار بھارتی فائٹر پائلٹ کی رہائی ایک ایسا اقدام ہے جس کا بہت زیادہ خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ ہم دونوں فریقوں کی اس بات پر حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے جو بھی اقدام کر سکتے ہیں کریں ، اقوام متحدہ اور پوری عالمی برادری کا یہی پیغام ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل پاکستان اور بھارت سے رابطے میں ہیں۔درایں اثنا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریا ایسپنوزا جنہوں نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے نے پاکس بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر باہم تنازعات بات چیت کے ذریعے طے کرنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا سفارتی سطح پر بات چیت مسائل کو حل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔








