مکہ مکرمہ ۔16مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں الحرمین الشریفین اتھارٹی میں خواتین کے ترقیاتی امور کی معاون سربراہ ڈاکٹر نورہ الذویبی نے ’’قاصدہ‘‘ پورٹل کے اجرا کا اعلان کر دیا ،جس کے ذریعے زائرین اپنی شکایات اور تجاویز درج کراسکیں گے۔ الاخباریہ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نورہ الذویبی نے کہا کہ پورٹل پر حرمین میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق سوالنامہ …
الحرمین الشریفین اتھارٹی کی زائرین کی شکایات اور تجاویز کےلیے نئی ای سروس متعارف

مزید خبریں
مکہ مکرمہ ۔16مارچ (اے پی پی):سعودی عرب میں الحرمین الشریفین اتھارٹی میں خواتین کے ترقیاتی امور کی معاون سربراہ ڈاکٹر نورہ الذویبی نے ’’قاصدہ‘‘ پورٹل کے اجرا کا اعلان کر دیا ،جس کے ذریعے زائرین اپنی شکایات اور تجاویز درج کراسکیں گے۔
الاخباریہ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نورہ الذویبی نے کہا کہ پورٹل پر حرمین میں زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق سوالنامہ موجود ہوگا۔ شکایات اور تجاویز فوری طور پر اعلی حکام تک پہنچائی جائیں گے اور سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حرمین اتھارٹی کی معاون ٹیکنکل ایجنسی برائے ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے حرمین کی زیارت سے متعلق تمام ایپلیکشنز مختلف زبانوں میں قاصدہ پورٹل پر دستیاب ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پورٹل پر دستیاب ایپلیکشنز میں ترجمہ قرآن، درس اور خطبات، الیکٹرانک گائیڈ اور اذکار کی ایپلیکشنز شامل ہیں۔








