الحمداللہ رمضان اورعید پربجلی کی فراہمی کے بعد ہفتہ سے ملک بھرمیں معمول کی لوڈمنیجمنٹ شروع ہوگئی ہے، عمر ایوب خان

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ الحمداللہ رمضان اورعید پربجلی کی فراہمی اورلوکل فالٹ کو فوری درست کرنے میں کامیابی کے بعد (آج ) ہفتہ سے ملک بھرمیں معمول کی لوڈمنیجمنٹ شروع ہوگئی ہے ہفتہ کو ٹویٹر پیغام وفاقی وزیر نے کہاکہ 80فیصد فیڈرزپرزیرو لوڈشیڈنگ اورباقی پر بوجہ چوری نقصانات تناسب سے لوڈ منیجمنٹ ہورہی ہے ہم پورے …

اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ الحمداللہ رمضان اورعید پربجلی کی فراہمی اورلوکل فالٹ کو فوری درست کرنے میں کامیابی کے بعد (آج ) ہفتہ سے ملک بھرمیں معمول کی لوڈمنیجمنٹ شروع ہوگئی ہے ہفتہ کو ٹویٹر پیغام وفاقی وزیر نے کہاکہ 80فیصد فیڈرزپرزیرو لوڈشیڈنگ اورباقی پر بوجہ چوری نقصانات تناسب سے لوڈ منیجمنٹ ہورہی ہے ہم پورے ملک میں لوڈمنیجمنٹ ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیںاس ضمن میں ہماری سپیشل ٹیمیں چوری کے خلاف برسرپیکار ہیں اگرآپ کے علاقے میں چند گھنٹوں کی اعلانیہ لوڈمنیجمنٹ ہے تو آپ سے اپیل ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف ہمارا ساتھ دیں بل بروقت ادا کریں تاکہ آپکا علاقہ بھی بلا تعطل بجلی فراہمی والا علاقہ بنے ان شاءاللہ تبدیلی کے سفر میں ہم اور آپ ایک ساتھ ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply