اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے واضح کیا ہے کہ العزیزیہ کیس میں مجھ پر بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی دباﺅ نہیں تھا، یہ فیصلے خدا کو حاضر و ناظر جان کر قانون و شواہد کی بنیاد پر کئے، مریم صفدر کی پریس کانفرنس محض میرے فیصلوں کو متنازعہ بنانے اور سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے کی گئی، اس میں …
العزیزیہ کیس میں مجھ پر کوئی دباﺅ نہیں تھا،ارشد ملک جج احتساب عدالت نمبردو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 جولائی (اے پی پی) احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک نے واضح کیا ہے کہ العزیزیہ کیس میں مجھ پر بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی دباﺅ نہیں تھا، یہ فیصلے خدا کو حاضر و ناظر جان کر قانون و شواہد کی بنیاد پر کئے، مریم صفدر کی پریس کانفرنس محض میرے فیصلوں کو متنازعہ بنانے اور سیاسی فوائد حاصل کرنے کیلئے کی گئی، اس میں دکھائی گئی ویڈیوز جھوٹی، جعلی اور مفروضی ہیں، ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو احتساب عدالت اسلام آباد کے رجسٹرار کے ذریعے جاری پریس ریلیز میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ احتساب عدالت کے جج کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں، گزشتہ روز مریم صفدر کی پریس کانفرنس اور مجھ سے منسوب کی جانے والی ویڈیو انہوں نے دیکھی ہے، کیونکہ اس پریس کانفرنس کے ذریعہ مجھ پر سنگین الزامات لگا کر میرے ادارے، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی ہے اس ضمن میں حقائق منظر عام پر لانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں رہائش پذیر ہوں اور جج بننے سے پہلے وکالت کے پیشے سے وابستہ تھا، مذکورہ ویڈیو میں دکھائے گئے ناصر بٹ کا تعلق بھی اسی شہر سے ہے اور اس سے پرانی شناسائی ہے، ناصر بٹ اور اس کا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مختلف اوقات میں بے شمار دفعہ مل چکے ہیں








