الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بلوچستان اسمبلی کے 44 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بلوچستان اسمبلی کے 44 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری بلوچستان عوامی پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ سرفہرست، متحدہ مجلس عمل اور آزاد امیدوار چھ چھ نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، بلوچستان نیشنل پارٹی کی پانچ اور پی ٹی آئی کی تین نشستیں اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بلوچستان اسمبلی کی 44 نشستوں …

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بلوچستان اسمبلی کے 44 نشستوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری
بلوچستان عوامی پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ سرفہرست، متحدہ مجلس عمل اور آزاد امیدوار چھ چھ نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، بلوچستان نیشنل پارٹی کی پانچ اور پی ٹی آئی کی تین نشستیں

اسلام آباد ۔ 27جولائی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے بلوچستان اسمبلی کی 44 نشستوں کے نتائج کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی 15 نشستوں کے ساتھ سرفہرست، متحدہ مجلس عمل اور آزاد امیدوار چھ چھ نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ، بلوچستان نیشنل پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ اے این پی کی 4 نشستیں، پی ٹی آئی کی 3 ، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی 2، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کی ایک ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک نشست حاصل کی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اب تک جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی1 موسی خیل/ شیرانی سے ایم ایم اے کے امیدوار حاجی محمد حسن شیرانی12054 ووٹ لے کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردار بابر خان 11915 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار نظر خان 4889 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ڈالے گئے ووٹوں کی شرح37.46 فیصد رہی۔

مزید خبریں