اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعہ کو پارلیمنٹرینز کی طرف سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے حوالے سے قانون میں چند تبدیلیوں کی سفارش کی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ءمیں پارلیمنٹرینز کے اثاثوں اور واجبات سے متعلقہ امور سے نمٹنے کے حوالے سے قانون جو الیکشن …
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی نجی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعہ کو پارلیمنٹرینز کی طرف سے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے حوالے سے قانون میں چند تبدیلیوں کی سفارش کی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ءمیں پارلیمنٹرینز کے اثاثوں اور واجبات سے متعلقہ امور سے نمٹنے کے حوالے سے قانون جو الیکشن کمیشن کو انہیں معطل اور بحال کرنے کا اختیار دیتا ہے، میں کچھ خامیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اب اس قانون کو مزید موثر بنانے اور اپنے ادارہ جاتی کردار کو مضبوط بنانے کے لئے آئینی ترمیم کی سفارش کا فیصلہ کیا ہے جس سے پارلیمنٹرین کے ان معاملات کو نمٹایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹرین کی معطلی کے دورانیہ کو بھی بڑھا کر 6 ماہ کرنے کی سفارش بھی کرے گا تاکہ وہ اپنی معطلی کو فرضی کارروائی کے بجائے سنجیدہ لے سکیں۔ ترجمان نے کہا کہ پارلیمنٹرین اپنی معطلی کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور اثاثے جمع کرانے کے ایک گھنٹے کے اندر اندر بحال ہو جاتے ہیں۔








