اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کی مزید سماعت آج (بدھ) کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر خان …
الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کی مزید سماعت آج ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف نااہلی کی درخواستوں کی مزید سماعت آج (بدھ) کو ہوگی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ ان درخواستوں کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں طلال چوہدری،محمد خان ڈاہا و دیگر کی دو الگ الگ درخواستوں کی مزید سماعت آج ہوگی۔ ان درخواستوں میں مسلم لیگی راہنماﺅں نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی اور اثاثہ جات کے گوشوارں میں حقائق چپھانے پر ان کو نااہل قرار دینے کی اسدعا کی ہے۔








