الیکشن کمیشن نے اسمبلیوں کی تشکیل میں تاخیر کی افواہوں کی تردید کر دی

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسمبلیوں کی تشکیل میں تاخیر کی افواہوں کی تردید کی ہے۔ الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق تمام کارروائی الیکشن ایکٹ 2017ءکے مطابق کی جا رہی ہے۔ کامیاب امیدواروں نے پولنگ کے بعد 10 دنوں کے اندر انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 7 اگست کو جاری کر …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسمبلیوں کی تشکیل میں تاخیر کی افواہوں کی تردید کی ہے۔ الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق تمام کارروائی الیکشن ایکٹ 2017ءکے مطابق کی جا رہی ہے۔ کامیاب امیدواروں نے پولنگ کے بعد 10 دنوں کے اندر انتخابی مہم کے اخراجات کی تفصیلات جمع کرائیں اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 7 اگست کو جاری کر دیا گیا۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ آزاد امیدوار مذکورہ نوٹیفکیشن کے 3 دن کے اندر کسی بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ اس طرح اس کی آخری تاریخ 9 اگست ہوگی۔