اسلام آباد ۔ 8 اگست(اے پی پی) الیکشن کمیشن نے بعض حلقوں کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کے تاثر کو غلط اور انتخابی قانون 2017ءکے منافی قرار دیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوا، انتخابی قانونی کے تحت کامیاب امیدواروں کو انتخابات کے انعقاد کے 10 روز کے اندر …
الیکشن کمیشن نے بعض حلقوں کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کے تاثر کو غلط اور انتخابی قانون 2017ءکے منافی قرار دیدیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 اگست(اے پی پی) الیکشن کمیشن نے بعض حلقوں کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کے تاثر کو غلط اور انتخابی قانون 2017ءکے منافی قرار دیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوا، انتخابی قانونی کے تحت کامیاب امیدواروں کو انتخابات کے انعقاد کے 10 روز کے اندر اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع کرانا ہوتے ہیں جس کیلئے 4 اگست 2018ءکی تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ آزاد امیدواروں کی جانب سے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کیلئے 9 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جس کے بعد سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ ہونی ہے جس کا نوٹیفکیشن 11 اگست کو جاری کر دیا جائے گا اس لئے یہ کہنا درست نہیں ہے کہ الیکشن کمیشن غیر ضروری تاخیر کر رہا ہے۔








