الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے پارٹی فنڈنگ کیس پر دائرہ اختیار کے حوالہ سے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے پارٹی فنڈنگ کیس پر دائرہ اختیار کے حوالہ سے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیئے ہیں۔ بدھ کو پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ …

اسلام آباد ۔ 31 مئی (اے پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے پارٹی فنڈنگ کیس پر دائرہ اختیار کے حوالہ سے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیئے ہیں۔ بدھ کو پی ٹی آئی پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بینک اکاﺅنٹس کی چھان بین کا الیکشن کمیشن کو مکمل اختیار ہے، الیکشن کمیشن کو کسی معاملہ پر ازخود نوٹس لینے کا بھی اختیار ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ثابت نہیں کر سکی کہ اکبر ایس بابر کو پارٹی سے نکالا گیا ہے، اکبر ایس بابر تاحال پی ٹی آئی کے رکن ہیں۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اکاﺅنٹس شفاف ہیں تو جانچ پڑتال میں کیا حرج ہے۔ فیصلہ میں اس بات کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ریکارڈکا جائزہ نہیں لے سکتا، سیاسی جماعتیں ملنے والے فنڈز کے ذرائع بتانے کی پابند ہیں، چیف الیکشن کمشنر کا تحریر کردہ فیصلہ متفقہ طور پر جاری کیا گیا۔

Leave a Reply