الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ 46 نشستوں پر 105 امیدوار مدمقابل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق پنجاب سے7 جنرل نشستوں پر 10 دو ٹیکنو کریٹ نشتوں پر 5۔ دو خواتین نشتوں پر 3 اور ایک اقلیتی نشست پر دو امیدوار مدمقابل ہیں۔سندھ سے …

اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں سے سینٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ 46 نشستوں پر 105 امیدوار مدمقابل ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق پنجاب سے7 جنرل نشستوں پر 10 دو ٹیکنو کریٹ نشتوں پر 5۔ دو خواتین نشتوں پر 3 اور ایک اقلیتی نشست پر دو امیدوار مدمقابل ہیں۔سندھ سے 7 جنرل نشستوں پر 18۔دو ٹیکنو کریٹ وعلما نشستوں پر 6 خوتین کی دو نشستوں پر 6 اور ایک اقلیتی نشست پر 3 امیدوار میدان میں ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 7 جنرل نشستوں پر 14۔ دو خواتین نشستوں پر 8 اور 2 ٹیکنو کریٹ اور علما ءکی نشستوں پر 5 امیدوار مدمقابل ہیں۔ بلوچستان سے 7 جنرل نشستوں پر 15، دو ٹیکنو کریٹ و علما کی نشستوں پر 4 اور دو خواتین نشستوں پر 6 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ صوبوں سے 46 اسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے 4 سینیٹروں کا انتخاب 3 مارچ کو ہوگا۔