اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نےاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 22 تا 27 دسمبر تک جمع کروائے جاسکیں گے، جن کی ابتدائی فہرست 29 دسمبر کو شائع ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔امیدوراوں کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کی …
الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن نےاسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 15 فروری 2026 کو ہوگی۔منگل کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 22 تا 27 دسمبر تک جمع کروائے جاسکیں گے، جن کی ابتدائی فہرست 29 دسمبر کو شائع ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔امیدوراوں کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 5 تا 8 دسمبر جبکہ اپیلٹ ٹربیونلز کی جانب سے ان پر فیصلے 9 سے 13 جنوری تک ہوں گے۔امیدوارں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 جنوری کو جاری ہوگی۔
15 جنوری کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 16 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔پولنگ 15 فروری کو بغیر کسی وقفہ کے صبح 8 تاسہ پہر 4 بجے تک جاری رہےگی۔الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے اجراسے انتخابی عمل کی تکمیل تک اسلام آباد کی حد تمام تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے، اگر کہیں ضروری ہوا تو الیکشن کمیشن کی منظوری سے ہوگا۔صدر،وزیر اعظم،چیئرمین سینٹ،سپیکر،وزراء سمیت کوئی بھی حکومتی عہدیدار انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکے گا۔اسلام آباد میں الیکشن پروگرام کے اجراکے بعد ترقیاتی سکیموں کے اعلانات پر پابندی ہوگی۔
خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر کسی بھی سرکاری یا نیم سرکاری ادارے کے اہلکاروں کی چھٹی منظور نہیں ہوگی۔








