امریکی ریاست پنسلوانیا میں ریاستی پولیس کے ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے میں تصادم سے طیارے کا پائلٹ ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے
امریکا، ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے میں تصادم ، پائلٹ ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی

مزید خبریں
واشنگٹن۔20اگست (اے پی پی):امریکی ریاست پنسلوانیا میں ریاستی پولیس کے ہیلی کاپٹر اور چھوٹے طیارے میں تصادم سے طیارے کا پائلٹ ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شام کو کارلائل ایئرپورٹ پر تربیتی مشق کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک چھوٹا طیارہ ریاستی پولیس کے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سیسنا 150 طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔
پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں سٹیٹ پولیس کے کارپورل پائلٹ برائس کورمین اور ٹروپر پائلٹ جیسن ملز شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے دو رکنی عملے نے معمول کی تربیتی مشق میں حصہ لیا تھا، جب سیسنا 150 طیارہ پیچھے سے آ کر ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا ۔








