امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

نیویارک ۔ 10 جنوری (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور یورپی سیاسی عدم استحکام ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1312.58 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 6.70 ڈالر (0.5 فیصد) کمی کے ساتھ 1313.70 ڈالر فی اونس طے …

نیویارک ۔ 10 جنوری (اے پی پی) امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ اور یورپی سیاسی عدم استحکام ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1312.58 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے فروری کے لیے سودے 6.70 ڈالر (0.5 فیصد) کمی کے ساتھ 1313.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.8 فیصد کم ہوکر 1309.83 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد کمی کے بعد 1310.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1317.86 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 1318.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔