اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):امریکامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2022 تک کی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.211 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی …
امریکامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 20.8 فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):امریکامیں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2022 تک کی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.211 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.8 فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.830 ارب ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔
مارچ میں امریکا سے ترسیلات زرکاحجم 300 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 261.9 ملین ڈالرتھا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔







