نیویارک ۔ 18مئی (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی اقتصادی شرح نمو کی رپورٹ کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.8 فیصد گر کر 1276.25 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.82 فیصد کمی کے ساتھ 1275.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے …
امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 18مئی (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر امریکی اقتصادی شرح نمو کی رپورٹ کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.8 فیصد گر کر 1276.25 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.82 فیصد کمی کے ساتھ 1275.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.8 فیصد کم ہوکر 1276.34 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1276.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔








