بیجنگ۔13فروری (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دوسروں کا نقصان کر کے اپنا فائدہ حاصل کرنے کی سوچ کوترک کرے ۔ یہ بات چین وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے جمعرات کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی ٹیرف میں اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے امریکا پر زور …
امریکا دوسروں کا نقصان کر کے اپنا فائدہ حاصل کرنے کی سوچ کوترک کرے، چین

مزید خبریں
بیجنگ۔13فروری (اے پی پی):چین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ دوسروں کا نقصان کر کے اپنا فائدہ حاصل کرنے کی سوچ کوترک کرے ۔ یہ بات چین وزارت تجارت کے ترجمان ہی یونگ چیان نے جمعرات کو معمول کی پریس کانفرنس کے دوران سٹیل اور ایلومینیم کی درآمدات پر امریکی ٹیرف میں اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔
شنہوا کے مطابق انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ وسروں کا نقصان کر کے اپنا فائدہ حاصل کرنے کی سوچ کو ترک کرے ، اپنی غلطیوں کو درست کرے، کثیر الجہتی تجارتی نظام کے صحیح راستے پر واپس آئے اور دوسرے ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مشاورت کے ذریعے متعلقہ خدشات کو دور کرنے کے لئے کام کرے۔








