امریکا میں انتخابات والے دن دہشت گردانہ حملےکی منصوبہ بندی کرنے پرافغان شہری گرفتار

واشنگٹن ۔9اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں انتخابات والے دن دہشت گردانہ حملےکی منصوبہ بندی پرافغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ریاست اوکلاہوما سے گرفتار کر لیا گیا ۔اردو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ناصر احمد توحیدی نامی افغان شہری پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص داعش کے نام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ناصر احمد توحیدی2021 میں خصوصی امیگرینٹ ویزے …

واشنگٹن ۔9اکتوبر (اے پی پی):امریکا میں انتخابات والے دن دہشت گردانہ حملےکی منصوبہ بندی پرافغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ریاست اوکلاہوما سے گرفتار کر لیا گیا ۔اردو نیوز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے ناصر احمد توحیدی نامی افغان شہری پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص داعش کے نام پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ناصر احمد توحیدی2021 میں خصوصی امیگرینٹ ویزے پر امریکا میں داخل ہوا اور اوکلاہوما شہر میں رہائش پذیر تھا۔سپیشل امیگرینٹ ویزا پروگرام پرایک سال کے عرصے میں 50 افراد داخل ہو سکتے ہیں جو افغانستان یا عراق میں امریکی افواج یا چیف آف مشن کے تحت بطور ٹرانسلیٹر کام کرتے رہے ہوں ۔

محکمہ انصاف کی جانب سے عائد الزامات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ناصر توحیدی افغانستان میں بطور ٹرانسلیٹر کام کر رہا تھا۔افغان شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے کیمروں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آن لائن انفارمیشن تلاش کی بالخصوص اُن ریاستوں کے حوالے سے جہاں اسلحے کے لیے لائسنس کی ضرورت نہیں ،متعلقہ شخص نے وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن مونیومنٹ کے ویب کیمروں کو بھی آن لائن چیک کیا۔ناصر توحیدی کے ساتھ اس کا کم عمر بہنوئی بھی ملوث ہے جسے پیر کو امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ایک خفیہ ایجنٹ سے دو 47 رائفل خریدنے کی غرض سے ملاقات کے بعد گرفتار کیا گیا ۔گرفتاری کے بعد ناصر توحیدی نے حکام کو بتایا کہ وہ لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کے دوران حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور اس دوران وہ اور اس کا ساتھی شہادت کے خواہش مند تھے۔

امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے بیان میں کہا کہ ہم داعش اور اس کے حامیوں کی جانب سے امریکی قومی سلامتی کو عائد خطرات کا مقابلہ کرتے رہیں گے اور ہم ایسے افراد کی شناخت کریں گے، ان سے تفتیش کریں گے اور ان کے خلاف مقدمہ چلائیں گے جو امریکیوں کو خوفزدہ کرتے ہیں۔