امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 24 جولائی (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی پیداوار میں کمی ہے۔ عالمی طلب کم ہونے اور لیبیا آئل فیلڈ کی بھرپور پیداواری سرگرمیوں کے باعث نرخوں میں اضافہ محدود رہا۔ نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے قریب نرخ 9 سینٹ بڑھ کر 63.35 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 21 سینٹ اضافے کے ساتھ 56.43 ڈالر فی بیرل طے پائے۔