واشنگٹن ۔ 10 اگست (اے پی پی) امریکا میں 1945ءمیں ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم کے ہلاک شدگان اور متاثرین کی یاد میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جاپان کے میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر واشنگٹن میں وائٹ ہاﺅس کے سامنے ناگاساکی کے ایٹم بم متاثرین کی یاد میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن …
امریکا میں ناگاساکی کے ایٹم بم متاثرین کی یاد میں اجتماع

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 10 اگست (اے پی پی) امریکا میں 1945ءمیں ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم کے ہلاک شدگان اور متاثرین کی یاد میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جاپان کے میڈیا کے مطابق امریکا کے شہر واشنگٹن میں وائٹ ہاﺅس کے سامنے ناگاساکی کے ایٹم بم متاثرین کی یاد میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں شریک لوگوں نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا ’No War‘ یعنی جنگ نامنظور۔ شرکاء نے چھوٹی چھوٹی لائٹس بھی لہرائیں اور ہلاک شدگان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پھولوں کے گلدستے سجائے۔ اس سالانہ ایونٹ کا اہتمام امن کے علمبردار امریکی اور جاپانی سرگرم کارکنوں کے امریکہ میں قائم گروپ نے کیا۔ انہوں نے بم گرنے کے عین وقت یعنی جاپانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجکر 2 منٹ پر چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی۔








