واشنگٹن ۔ 2 جون (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کابل میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر افغانستان کے ساتھ الزام تراشی میں نہیں پڑنا چاہتا۔ واشنگٹن ٹائمز کے مدیروں اور رپورٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ کابل میں ہونے والا خود کش دھماکہ جس میں سیکڑوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں …
امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمدچوہدری کی واشنگٹن ٹائمز کے مدیروں اور رپورٹرز کے ساتھ انٹرویو

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 2 جون (اے پی پی) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمدچوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کابل میں ہونے والے خود کش بم دھماکے پر افغانستان کے ساتھ الزام تراشی میں نہیں پڑنا چاہتا۔ واشنگٹن ٹائمز کے مدیروں اور رپورٹرز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ کابل میں ہونے والا خود کش دھماکہ جس میں سیکڑوں شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں بدترین دہشت گردی ہے اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ دہشت گردی کی کارروائیوں کو روکنے کیلئے کابل سے مل کر کام کرنے کے ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرے گا۔ پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے افغان خفیہ ایجنسیوں کے ان الزامات کو یکسرمسترد کر دیا کہ اس خود کش بم حملے میںپاکستان میں قائم حقانی گروپ ملوث ہے۔ اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں اب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کو ختم کر دیا گیا ہے اور یہ دہشت گرد پاکستان سے فرار ہو کر افغانستان چلے گئے۔ اس لئے افغان حکومت کو ان کے سدباب کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔








