نیویارک ۔ 27 مارچ (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ اور ایشیا میں کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث امریکی شہریوں میں بیروزگاری کی بڑھتی شرح اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.1 فیصد بڑھ کر 1631.05 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1651.20 ڈالر …
امریکا و یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ، ایشیا میں کمی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 27 مارچ (اے پی پی) امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ اور ایشیا میں کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث امریکی شہریوں میں بیروزگاری کی بڑھتی شرح اور ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.1 فیصد بڑھ کر 1631.05 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1651.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.7 فیصد بڑھ کر 1624.46 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1646.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.7 فیصد کمی کے ساتھ 1602.06 ڈالر فی اونس طے پائے۔








