لیونل میسی کے چار گول، انٹر میامی نے میجر لیگ ساکرمیں مونٹریال کو بآسانی 1-7 سے ہرا دیا
لیونل میسی کے چار گول، انٹر میامی نے میجر لیگ ساکرمیں مونٹریال کو بآسانی 1-7 سے ہرا دیا

مزید خبریں
میامی۔30اگست (اے پی پی):ارجنٹائن کے لیونل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت انٹر میامی نے میجر لیگ سوکر میں مونٹریال کو 1-7 گول سے شکست دے دی اوراس فتح نے ٹیم کی خراب فارم کا خاتمہ کردیا۔بی بی سی کے مطابق 39 سالہ لیونل میسی نے میچ کے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل فری کک پر گیند کے رخ بدلنے کے بعد گول کرکے انٹر میامی کو 1-2 کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹائن ٹیم کے کپتان نے شاندار کھیل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید 3 گول کیے۔میسی نے دوسرا گول متعدد کھلاڑیوں کو چکما دینے کے بعد کیا، تیسرا گول مخالف گول کیپر کے آگے بڑھنے پر گیند کو خوبصورتی سے اوپر سے گزار کر سکور کیا
، جبکہ انجری ٹائم میں ایک اور شاندار فری کک کے ذریعے اپنا چوتھا گول مکمل کیا۔میسی نے لوئس سواریز کے گول میں معاونت بھی فراہم کی، جبکہ انٹر میامی کی جانب سے کاسیمیرو اور الیگزینڈر شا نے بھی ایک، ایک گول کیا۔یہ میجر لیگ سوکر میں لیونل میسی کا پہلا میچ تھا جس میں انہوں نے 4 گول کیے۔
ان کے شاندار کیریئر میں یہ 9واں موقع ہے جب انہوں نے کسی ایک میچ میں 4 یا اس سے زیادہ گول کیے ہیں۔ اس کامیابی کے بعد لیونل میسی کے رواں سیزن میں میجر لیگ سوکر کے گولوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے اور وہ لیگ کے ٹاپ سکورر بن گئے ہیں۔میجر لیگ سوکر کی دفاعی چیمپئن انٹر میامی ایسٹرن کانفرنس میں دوسرے نمبر پر موجود ہے اور سرفہرست نیش وِل ایف سی سے 10 پوائنٹس پیچھے ہے۔
انٹر میامی کے عبوری کوچ گیلرمو اویوس نے لیونل میسی کی کارکردگی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کھیل غیر معمولی خوبصورتی کا مظہر تھا اور وہ مسلسل گول، بہترین پاس اور فیصلہ کن کھیل کی تلاش میں رہتے ہیں۔رواں ماہ لیونل میسی نے اپنے والد جارج میسی کی وفات کے بعد یہ بھی کہا تھا کہ انہیں یقین نہیں کہ وہ مزید کتنے عرصے تک فٹبال کھیلتے رہیں گے۔







