امریکا کو اسرائیل پر دباؤ ڈالنے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔30جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ اسرائیل پر اثر انداز ہونے کی سب سے زیادہ صلاحیت امریکا کے پاس ہے اور اسے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کے حل کے لیے اپنے اتحادی پر دباؤ ڈالنے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ …

اقوام متحدہ۔30جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ اسرائیل پر اثر انداز ہونے کی سب سے زیادہ صلاحیت امریکا کے پاس ہے اور اسے مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کے حل کے لیے اپنے اتحادی پر دباؤ ڈالنے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنا چاہیے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہر کسی کو دباؤ ڈالنا ہوگا۔ آئیے حقیقت کو تسلیم کریں۔ میرا مطلب ہے کہ وہ ملک جس کے پاس اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی سب سے زیادہ طاقت ہے وہ امریکا ہے اور اسی لیے یہ اہم تھا کہ امریکا نے فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کو تسلیم کیا۔

 

مزید خبریں