امریکا کی ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، عراقی وزیر اعظم

تہران ۔11ستمبر (اے پی پی):عراق کے وزیر اعظم محمد شیاح السودانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے بغداد میں ایرانی صحافیوں اور نامہ نگاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہی۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی عوام نے بھی بحرانوں اور مشکلات میں عراقی عوام …

تہران ۔11ستمبر (اے پی پی):عراق کے وزیر اعظم محمد شیاح السودانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کی ظالمانہ پابندیوں کے مقابلے میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے بغداد میں ایرانی صحافیوں اور نامہ نگاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران کہی۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی عوام نے بھی بحرانوں اور مشکلات میں عراقی عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔محمد شیاح السودانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی دباؤ کے باوجود ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اقتصادی اور بینکاری تعاون جاری رکھے گا۔