امریکا کے ایران پر حملے، پاسداران انقلاب کا جوابی کارروائی میں دشمن کے18 اہداف نشانہ بنانے کا د عویٰ

ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی)نےتازہ امریکی حملوں کے جواب میں دشمن کے 18 "اہم اہداف” کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

تہران۔11جون (اے پی پی):ایران کے پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی)نےتازہ امریکی حملوں کے جواب میں دشمن کے 18 "اہم اہداف” کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ شنہوا نے ایرانی نیم سرکاری نیوز ایجنسی مہر نیوز کے حوالے سے جمعرات کو بتایا کہ پاسداران انقلاب نے بحرین میں امریکی پانچویں بحری بیڑے پر ڈرون حملہ کیا۔ ڈرون حملوں کی اس لہر میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے پیٹریاٹ سسٹم کے مواصلاتی اینٹینا اور ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ بحرین اور کویت نے کہا کہ ان کی فضائی دفاعی فورسز نے میزائلوں اور ڈرونز کو روکا۔ کویت نے احتیاطی اقدام کے طور پر ایرانی حملوں کے بعد اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کویت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی ایک ایکس پوسٹ میں پروازوں کو متبادل ہوائی اڈوں کی طرف موڑنے کا اعلان کیا۔دریں اثنا امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ اس نے متعدد ایرانی اہداف کے خلاف اضافی حملے مکمل کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ ایرانی میڈیا نے جنوبی شہر سرک اور مغرب میں صوبہ قزوین کےشہر ابیک میں دھماکوں کی اطلاع دی، اس کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں میں ڈرون سرگرمیوں کی بھی اطلاعات ہیں۔