بیجنگ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ میں انٹرنیٹ کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملکی معیشت میں 2018ء کے دوران اس شعبے کا حصہ 2.1 ٹریلین ڈالر رہا جو مجموعی قومی پیداوار کے 10 فیصد کے قریب ہے۔اس بات کا انکشاف امریکی تجارتی گروپ '' انٹرنیٹ ایسوسی ایشن '' نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا۔یہ گروپ ایمزون ڈاٹ کام ، فیس …
امریکہ میں انٹرنیٹ کا بڑھتا استعمال، ملکی معیشت میں 2018ء کے دوران اس شعبے کا حصہ 2.1 ٹریلین ڈالر رہا، انٹرنیٹ ایسوسی ایشن

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) ماہرین نے کہا ہے کہ امریکہ میں انٹرنیٹ کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ملکی معیشت میں 2018ء کے دوران اس شعبے کا حصہ 2.1 ٹریلین ڈالر رہا جو مجموعی قومی پیداوار کے 10 فیصد کے قریب ہے۔اس بات کا انکشاف امریکی تجارتی گروپ ” انٹرنیٹ ایسوسی ایشن ” نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا۔یہ گروپ ایمزون ڈاٹ کام ، فیس بک، ایلفابیٹ کمپنی،ٹوئٹر، اوبر ٹیکنالوجی اور دیگر کئی کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔گروپ کا کہنا ہے کہ جائیدادوں کی خریدوفروخت، حکومت اور پیداواری شعبے کے بعد انٹرنیٹ سیکٹر امریکی معیشت کا چوتھا بڑا اور اہم ترین جزو ہے ،2018 ء کے دوران ملکی معیشت میں پیداواری شعبے کا حصہ 2.3 ٹریلین ڈالر کے قریب رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سیکٹر کے امریکہ میں 60 لاکھ ملازمین ہیں جو کل ملکی ملازمین کا 4 فیصد ہیں، اس کے علاوہ 1 کروڑ 30 لاکھ افراد ایسے ہیں جن کا روزگار بالواسطہ طور پر اس شعبے سے وابسطہ ہے، اس شعبے کے 2018 ء کے دوران کیپیٹل اخراجات کا حجم 64 ارب ڈالر رہا ۔یاد رہے کہ 2014 ء کے دوران انٹرنیٹ سیکٹر کا امریکی معیشت میں حصہ 966.2 ارب ڈالر رہا جو مجموعی قومی پیداوار کا 6 فیصد تھا۔







